سیدھے منہ کچھ وہ پری زاد نہیں کہتی ہے
سیدھے منہ کچھ وہ پری زاد نہیں کہتی ہے
عرض کرتا ہوں تو ارشاد نہیں کہتی ہے
دل میں جذبہ ہو تو آتی ہیں سمجھ میں غزلیں
ورنہ کچھ بھی کوئی روداد نہیں کہتی ہے
شعر فہمی کو رفاقت میں گنہ گار نہ کر
وہ بھی کہہ دے جو تری داد نہیں کہتی ہے
گود سے ماں کی نکل آئے تو جانا ہم نے
ساری دنیا ہمیں شہزاد نہیں کہتی ہے
مجھ کو اک بات پسند آتی ہے اس کی کہ وہ
نظم کہتی ہے تو آزاد نہیں کہتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.