سیکھ لو زندگی امر کرنا
سیکھ لو زندگی امر کرنا
پیار کے بیج کو شجر کرنا
کام یہ سخت ہے مگر کرنا
اپنی ہستی کو معتبر کرنا
رخ ہواؤں کا بھانپ کر کرنا
آسمانوں پہ جب سفر کرنا
عشق گونگا ہے جب کہ خواہش تھی
اس کی آواز پہ سفر کرنا
ایک دن غم ہمیں سکھا دے گا
اپنے الفاظ میں اثر کرنا
تیر کھائے ہیں سب کلیجہ پر
ہم نے سیکھا نہیں مفر کرنا
ناخدا پار بھی اتارے گا
بیچ میں مت اگر مگر کرنا
سیکھ جائیں گے ہم محبت میں
آنسوؤں میں گزر بسر کرنا
رات بھی ہے تو اس کی مرضی سے
جس کے ہاتھوں میں ہے سحر کرنا
تیر واپس کبھی نہیں آتا
جو بھی کرنا وہ سوچ کر کرنا
پریمؔ رہتا ہے جس بلندی پر
اس بلندی کو تم بھی سر کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.