سینے میں طوفان ہے بھائی
ہونٹوں پہ مسکان ہے بھائی
اندر کچھ ہے باہر کچھ ہے
یہ کیسا انسان ہے بھائی
دل کے اندر کفر بھرا ہے
ہاتھوں میں قرآن ہے بھائی
بول تری اوقات بتا دوں
پیش نظر دیوان ہے بھائی
قابو میں دل آج نہیں ہے
بارش کا امکان ہے بھائی
کتنے آئینے توڑے گا
بے چہرہ حیران ہے بھائی
ایک غلط انسان کی خاطر
بستی میں ہیجان ہے بھائی
میخانے آباد ہیں ہر سو
اور مسجد ویران ہے بھائی
کتنی یادیں دفن ہیں اس میں
دل بھی قبرستان ہے بھائی
شیطانوں کو چھوٹ ملی ہے
مشکل میں انسان ہے بھائی
شمع ضمیرؔ اک بھی نہیں روشن
خانۂ دل ویران ہے بھائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.