سینے میں اس کے اک دل درد آشنا تو ہے
سینے میں اس کے اک دل درد آشنا تو ہے
وہ فلسفی نہیں ہے مگر سوچتا تو ہے
تازہ ہوا سے کہہ دو چلی آئے بے خطر
در بند ہے ضرور دریچہ کھلا تو ہے
قسمت پہ ناز کیوں نہ کروں مدتوں کے بعد
تم سا رہ حیات میں ساتھی ملا تو ہے
خوابوں کی نرم سیج پہ سوئے نہ ہم کبھی
منزل کی جستجو میں پسینہ بہا تو ہے
بے نور سا اک آئنہ میرے مکان کا
ہر عیب ہر ہنر مرا پہچانتا تو ہے
اہل قلم نہ مانیں گے لگتا ہے میری بات
اللہ کی کتاب میں سب کچھ لکھا تو ہے
دل باغ باغ کیوں نہ ہو یہ سوچ کر شفقؔ
شہر غزل میں کوئی مرا ہم نوا تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.