سینوں میں انا الحق کی چبھن دیکھ رہا ہوں
سینوں میں انا الحق کی چبھن دیکھ رہا ہوں
اک سلسلۂ دار و رسن دیکھ رہا ہوں
پھر آئی نہ ہو شامت اعمال کسی کی
پھر وقت کے ماتھے پہ شکن دیکھ رہا ہوں
تھوڑی سی بھی دنیا میں شرافت نہیں باقی
مدت سے زمانے کا چلن دیکھ رہا ہوں
رہنے دو یہ سب جھوٹی محبت کے تماشے
کس کو ہے یہاں کس کی لگن دیکھ رہا ہوں
پردا نہیں دنیا میں کسی کو بھی کسی کی
ہر شخص کو اپنے ہی مگن دیکھ رہا ہوں
اک آگ لگا دی مری رنگینیٔ دل نے
میں داغ محبت کی جلن دیکھ رہا ہوں
تقریر کے انداز تمہیں خضرؔ مبارک
کس سمت کو ہے روئے سخن دیکھ رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.