سیرت اچھی ہے تری یار جمال اچھا ہے
سیرت اچھی ہے تری یار جمال اچھا ہے
تو بہر طور بس اے نیک خصال اچھا ہے
بے قراری ہے وہ اگلی سی نہ وہ درد جگر
اب تو کچھ کچھ ترے بیمار کا حال اچھا ہے
کب ترے خال منور سے ہیں تارے اچھے
کب ترے ابروئے پر خم سے ہلال اچھا ہے
دیکھ کر آئنے میں قیامت ابرو سے کہا
گلشن دہر میں اک یہ ہی نہال اچھا ہے
ایک بوسہ پہ جو دل دیتا ہے صابرؔ لے لو
مول کم ہے مگر اے جان یہ مال اچھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.