سکھا گیا ہے وہ کیا کیا مجھے عداوت میں
سکھا گیا ہے وہ کیا کیا مجھے عداوت میں
مرا وہ ایک عدو دوست تھا حقیقت میں
تب اس نے کھل کے نبھائی تھی دشمنی اپنی
میں ہو گیا تھا گرفتار جب محبت میں
تھا کس پہ اپنی سخا کا بڑا گھمنڈ مجھے
میں اپنا آپ کسے دے گیا سخاوت میں
یہاں پہ اتنی بھی ایمانداری اچھی نہیں
ذرا سا جھوٹ ملایا کرو صداقت میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.