صرف اپنا خسارہ کرتے ہیں
صرف اپنا خسارہ کرتے ہیں
عشق جو بھی دوبارہ کرتے ہیں
اب محبت نہیں کوئی کرتا
وقت ہی سب گزارا کرتے ہیں
لگتی ہے جب کمی کسی میں پھر
آئنہ ہم نہارا کرتے ہیں
ساتھ تھے تم تو خوش ہی رہتے تھے
اب تو غم میں گزارا کرتے ہیں
یوں کوئی یاد تک نہیں کرتا
کام ہو تو پکارا کرتے ہیں
آگ لگتی ہے گھر پہ ان کے بھی
دور سے جو نظارہ کرتے ہیں
ہے کسی سے گلہ نہیں رازیؔ
خود پہ غصہ اتارا کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.