صرف باتوں سے حکومت نہیں کی جا سکتی
صرف باتوں سے حکومت نہیں کی جا سکتی
خالی جیبوں سے تجارت نہیں کی جا سکتی
ہم بزرگوں کے اثاثے کے محافظ ہیں میاں
ہم سے اس شہر سے ہجرت نہیں کی جا سکتی
اور جو چاہے کیا جائے مگر دنیا میں
اپنے بچوں سے بغاوت نہیں کی جا سکتی
اپنی نسلوں کا تحفظ بھی نظر میں رکھئے
حد سے بڑھ کر بھی سخاوت نہیں کی جا سکتی
ہم بزرگوں کی وضع داری کے قائل ہیں ابھی
ہم سے یوں ترک شرافت نہیں کی جا سکتی
ہے تحفظ میں حسین ابن علی کا سایہ
اب یزیدوں کی اطاعت نہیں کی جا سکتی
- کتاب : سائبان غزل (Pg. 49)
- Author : راہی حمیدی
- مطبع : انجمن درس ادب،چاندپور (2011)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.