صرف دو لمحوں کی یہ زندگی
صرف دو لمحوں کی یہ زندگی
ایک لمحہ غم کا ہے دوجا خوشی
آج گلشن میں نہیں ملتی بہار
کل جواں ہوگی چمن کی ہر کلی
پھر وہی گلشن وہی بھونروں کا کھیل
باغ کے ہر گوشے میں ہے کھلبلی
کل سبھی دریا بہت خاموش تھے
آج اٹھلانے لگی ہے ہر ندی
کل بنا تھا گھر یہی ماتم کدہ
آج خوشیوں کی ہوا چلنے لگی
زندگی تو کشمکش کا نام ہے
مشکلوں سے تو نہ گھبرانا کبھی
آشنائے زندگی بن کر جیو
بھول جاؤ زندگی کیسے کٹی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.