ستارے شمس قمر کہکشاں بنائیں گے
ستارے شمس قمر کہکشاں بنائیں گے
اسی زمین پہ ہم آسماں بنائیں گے
سنا ہے دھوپ سے بیزار ہو کے کچھ احباب
کسی پہاڑ کی تہہ میں مکاں بنائیں گے
ہمیشہ ساتھ میں رہنا بھی ایک آفت ہے
سو اپنے آپ سے ہم دوریاں بنائیں گے
نہ ہوگا نام و نشاں بھی جہاں پہ نفرت کا
محبتوں سے بھرا وہ جہاں بنائیں گے
یقین توڑ دیا کرتے ہیں جہاں والے
سو اب یقین نہیں ہم گماں بنائیں گے
ملے گا حق جو بنانے کا اور مٹانے کا
فلاں مٹائیں گے الکاؔ فلاں بنائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.