ستارے توڑ ہی لانے کو چل رہا ہوں میں
ستارے توڑ ہی لانے کو چل رہا ہوں میں
یوں ہے کہ آپ کے سائے میں ڈھل رہا ہوں میں
طلوع مہر درخشاں ہو زندگی میں کبھی
اسی خیال میں گھر سے نکل رہا ہوں میں
وہ ایک بات جو مانی نہیں ہے والد کی
جنوں میں شام سے پہلے ہی ڈھل رہا ہوں میں
صدف کے ساتھ جو دیکھا تو ابر نے یہ کہا
تمہارے شہر کی جانب ہی چل رہا ہوں میں
کسی کی سمت سے بھیجی گئی ہیں تصویریں
بڑے سکوت سے تنہا مچل رہا ہوں میں
وہ ایک شخص جو میرا رقیب لگتا ہے
وہ آ گیا ہے سو تیور بدل رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.