ستارو تم تو سو جاؤ ہمیں دیوانے جاگیں گے
ستارو تم تو سو جاؤ ہمیں دیوانے جاگیں گے
شب فرقت میں بیگانے نہ جاگے ہیں نہ جاگیں گے
تمنا دل نوازی کی بالآخر رنگ لائے گی
تمہاری آرزو کر کے فقط مستانے جاگیں گے
نہ ساقی سے نہ ساغر سے نہ مے سے اور نہ مینا سے
فقط اک تشنگی کے دم سے ہی مے خانے جاگیں گے
ہوس جینے کی ہے جن کو نہ جاگیں گے وہ جیتے جی
جنہیں مرنے کا کھٹکا ہے وہی فرزانے جاگیں گے
گرا کر اشک آنکھوں سے نہ ہو رسوا زمانے میں
نہ یہ بیگانے جاگے ہیں نہ یہ بیگانے جاگیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.