ستاروں کا دل کش سماں چھو لیا تھا
ستاروں کا دل کش سماں چھو لیا تھا
زمیں چھوڑ کر آسماں چھو لیا تھا
نشاں بھی نہیں شیشۂ منتشر پر
اسے تم نے جانے کہاں چھو لیا تھا
مری آرزوئیں جواں ہو گئیں تھی
محبت کا جب آستاں چھو لیا تھا
جہاں زندگی تھی ترے آسرے پر
وہیں مرحلے کا نشاں چھو لیا تھا
تری نا خدائی مجھے راس آئی
سمندر نے تو بادباں چھو لیا تھا
فداؔ آندھیاں کیوں نہ لے جائیں حسرت
پری رو نے میرا مکاں چھو لیا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.