ستاروں کی گنتی ہے ہم جانتے ہیں
ابھی رات باقی ہے ہم جانتے ہیں
یہ شہرت مجازی ہے ہم جانتے ہیں
کہ ہے بھی نہیں بھی ہے ہم جانتے ہیں
بہت ساری اچھی سی خوش فہمیوں کی
جو قیمت ادا کی ہے ہم جانتے ہیں
گلستاں نظارے درخت اک محرم
جو دل پہ گزرتی ہے ہم جانتے ہیں
یہ زلف خیال خطا ہے نہ کھولو
یہ کھل کر جو کرتی ہے ہم جانتے ہیں
یہ ذات خدا ہے یہ دکھتی ہے دیکھو
مگر کس نے دیکھی ہے ہم جانتے ہیں
بیک وقت ضبط و ہوس کر کے عامرؔ
طبیعت جو بگڑی ہے ہم جانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.