ستاروں میں وہ بہاروں میں وہ فضاؤں میں بھی وہی دکھے ہے
ستاروں میں وہ بہاروں میں وہ فضاؤں میں بھی وہی دکھے ہے
کھلا کھلا سا ہے اک جو چہرہ ہزاروں میں بھی وہی دکھے ہے
یہ ہوک کیسی کسک یہ کیسی تڑپ یہ کیسی کوئی بتائے
نہ من لگے اب کہیں کدھر بھی کتابوں میں بھی وہی دکھے ہے
یہ دل کے تاروں کو کس نے چھیڑا یہ کیسی سرگم سنائی کس نے
کشش یہ کیسی یہ کیسا جادو خیالوں میں بھی وہی دکھے ہے
اداؤں میں وہ وفاؤں میں وہ صداؤں میں وہ دعاؤں میں وہ
وہ دھڑکنوں میں ہے سانس میں وہ نگاہوں میں بھی وہی دکھے ہے
یہ عشق ہے یا یہ عاشقی ہے کہ صوفیانہ ہے پیار کوئی
ہے کون جو سب بتائے مجھ کو سوالوں میں بھی وہی دکھے ہے
کہاں کہاں تک میں اس کو ڈھونڈھوں کہاں کہاں تک میں اس کو جانوں
وہ کعبہ کاشی وہ مسجدوں میں شوالوں میں بھی وہی دکھے ہے
وہی خدا ہے وہی ہے دلبر وہ میرا پریتم وہ میرا ایشور
زمیں سے لے کر وہ آسماں تک ہواؤں میں بھی وہی دکھے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.