ستاروں پر کمندیں ڈالتا ہوں
ستاروں پر کمندیں ڈالتا ہوں
میں اپنی پستیوں سے آشنا ہوں
میں یخ بستہ ہواؤں میں گھرا ہوں
مگر اندر سے تو دہکا ہوا ہوں
ترے ہر رنگ سے ہر رخ سے واقف
تجھے تجھ سے زیادہ جانتا ہوں
مجھے آواز دیتا ہے سمندر
میں ساحل سے تماشا دیکھتا ہوں
پڑا ہوں رہ گزر میں سنگ صورت
میں اپنے ہی مقدر کا لکھا ہوں
قدم اٹھتے نہیں بار الم سے
مگر میں اور چلنا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.