سوا اس کے میں اور کیا چاہتا ہوں
سوا اس کے میں اور کیا چاہتا ہوں
فقط درد دل کی دوا چاہتا ہوں
جنون محبت نے یہ دن دکھایا
کہ دنیا میں رسوا ہوا چاہتا ہوں
تمہاری ہی چاہت تمہارا ہی سودا
بس اس کے سوا اور کیا چاہتا ہوں
ستم کی ترے ضبط کی اپنے ظالم
بس اب انتہا دیکھنا چاہتا ہوں
جفاؤں کا سیافؔ ہوں ان سے خواہاں
وفاؤں کا اپنی صلہ چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.