سیاہ ہوتی ہوئی رات پر نظر رکھنا
سیاہ ہوتی ہوئی رات پر نظر رکھنا
ہر ایک پہلو ہر اک بات پر نظر رکھنا
نہ جانے کس گھڑی کوئی اجاڑ دے بستی
خدا کے واسطے حالات پر نظر رکھنا
ابھی جو دوست ہیں دشمن وہ بن بھی سکتے ہیں
تم ان کے بدلے خیالات پر نظر رکھنا
کہیں گرا نہ دے کچے مکان کو تیرے
بہت ضروری ہے برسات پر نظر رکھنا
بدل نہ جائیں کہیں دیکھ کر ستم گر کو
تم اپنے آپ کے جذبات پہ نظر رکھنا
فضا میں زہر جو گھولے زبان سے اپنی
تم ایسی سعدؔ ہر اک ذات پہ نظر رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.