سیاہ رات کے ماتھے پہ خاک ملتا ہوا
سیاہ رات کے ماتھے پہ خاک ملتا ہوا
عجیب چاند ہے دکھتا نہیں ہے ڈھلتا ہوا
مرا بھی دکھ تو ہے آنس تمہارے دکھ کا رفیق
سو آ رہا ہوں اسی راستے پہ چلتا ہوا
یہ دیکھیے کہ ہواؤں پہ کب دھرا جاؤں
چراغ سے تو نکالا گیا ہوں جلتا ہوا
اسے بھی یاد تو ہوگی وہ ریل کی سیٹی
ہمیں تو یاد رہے گا وہ ہاتھ ملتا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.