سیاہ رات کو رنگین کرنے والوں میں
سیاہ رات کو رنگین کرنے والوں میں
ہمارے خواب بھی شامل ہیں مرنے والوں میں
کہاں سے حوصلہ آیا ہے جنگ لڑنے کا
ہوائے سرد کی آہٹ سے ڈرنے والوں میں
ذرا شعور جو ہوتا تو بات بھی کرتے
فلاح عام میں تقریر کرنے والوں میں
بلندیوں پہ کھڑے ہیں جو سب سے آگے تھے
گمان و وہم کا زینہ اترنے والوں میں
بتائیں گے کسے مجرم کہ خود بھی شامل ہیں
ہم اپنی روح کی تدفین کرنے والوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.