سیاہ شال پہ جو اشک کاڑھتا ہوگا
سیاہ شال پہ جو اشک کاڑھتا ہوگا
کسے خبر تھی اسے مجھ سے مسئلہ ہوگا
جو میرے ہوتے بچھڑنے کی بات کرتا تھا
مری جدائی میں اک بار رو دیا ہوگا
زمیں پہ پھیلے یہ کاغذ گواہی دیتے ہیں
وہ کچھ نہ کچھ تو مرے نام لکھ رہا ہوگا
فضا اداس ہے مہتاب ہے ملول کہ اب
وہ زرد چہرے کو ہاتھوں میں بھر رہا ہوگا
میں اس لیے بھی بہت مطمئن تھی دوری سے
وہ دور ہوگا مگر مجھ کو دیکھتا ہوگا
مجھے بھی دوسرے کاندھے نے کچھ سہارا دیا
کہیں سے موقع اسے بھی تو مل گیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.