Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سیاہ شب میں وہ چاند جیسا سلگتے دن میں صبا ہو جیسے

عرفان جعفری

سیاہ شب میں وہ چاند جیسا سلگتے دن میں صبا ہو جیسے

عرفان جعفری

MORE BYعرفان جعفری

    سیاہ شب میں وہ چاند جیسا سلگتے دن میں صبا ہو جیسے

    قریب رہ کر بھی دور رہنا مقدروں کا لکھا ہو جیسے

    غضب کی گرمی تھی جل گیا سب مگر یہ محسوس ہو رہا ہے

    کہ خواہشوں کا یہ زرد جنگل کہیں کہیں پہ ہرا ہو جیسے

    ہے اب بھی سانسوں کا آنا جانا ہے اب بھی روشن نگاہ میری

    یہ زندگی جو میں جی رہا ہوں کسی کے دل کی دعا ہو جیسے

    بدن سنبھالے بھٹک رہا ہوں میں بے جہت آسماں کے نیچے

    زمیں نہیں ہے کہیں بھی شاید سفر خلا در خلا ہو جیسے

    یہ کس کو پانے کی جستجو تھی کہ ہر طلب میں نے گروی رکھ دی

    اب اپنا سب کچھ میں ہار بیٹھا یہ زندگی ہی جوا ہو جیسے

    عجیب ہے دل کا یہ دیا بھی ہوا چلے ماہ و سال گزرے

    مجھے یہ محسوس ہو رہا ہے ابھی ابھی کچھ بجھا ہو جیسے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے