سیاست میں اداکاری تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہے
سیاست میں اداکاری تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہے
ہر اک لیڈر میں مکاری تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہے
کوئی بھی کام آسانی سے ہو جائے نہیں ممکن
ہر اک دفتر میں دشواری تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہے
کروڑوں کا ہے ٹھیکا خرچ ہوتے ہیں مگر لاکھوں
یہ بندر بانٹ سرکاری تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہے
ہر اک لیڈر کا دعویٰ ہے ترقی ملک نے کر لی
وطن میں بھوک بیکاری تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہے
کسی دفتر میں تم جاؤ سبھی جیبیں ٹٹولیں گے
کہ ہر سو لوٹ سرکاری تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہے
بنے قانون ہیں پرویزؔ کتنے فائدہ کیا ہے
وطن میں چور بازاری تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.