سو گیا اوڑھ کے پھر شب کی قبائیں سورج
سو گیا اوڑھ کے پھر شب کی قبائیں سورج
جن کے دامن پہ چھڑکتا تھا ضیائیں سورج
آج تک راکھ سمیٹی نہیں جاتی اپنی
ہم نے چاہا تھا ہتھیلی پہ سجائیں سورج
آنکھ بجھ جائے تو اک جیسے ہیں سارے منظر
اپنی بینائی کے دم سے ہیں گھٹائیں سورج
میری پلکوں پہ لرزتے ہوئے آنسو موتی
میرے بجھتے ہوئے ہونٹوں پہ دعائیں سورج
زندگی جن کی ہو صحرا کی مسافت شہبازؔ
ایسے لوگوں کو کبھی راس نہ آئیں سورج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.