سو گیا قبر میں منہ ڈھانپ کے سونے والا
سو گیا قبر میں منہ ڈھانپ کے سونے والا
عمر بھر روتا رہے اب کوئی رونے والا
ٹوٹ جاتا ہے تو رو دیتا ہے رونے والا
کیوں بناتا ہے کھلونے یہ کھلونے والا
جن کے آنگن میں نہیں کوئی بھی رونے والا
ان گھروں سے بھی گزرتا ہے کھلونے والا
اس کی مرضی ہے وہ مختار ہے جو چاہے کرے
میری مرضی سے کہیں کچھ نہیں ہونے والا
میرے اعمال کی گٹھڑی تو مرے سر ہوگی
ہے کوئی بوجھ مرے نام کا ڈھونے والا
پھر نہیں رکھتا خبر اپنی نہ دنیا کا خیال
جستجو میں تری جب کھوتا ہے کھونے والا
ایک بھی اشک اگر چشم ندامت میں نہیں
کون پھر دامن عصیاں کا ہے دھونے والا
جستجو کرتے رہو خیر کی امید رکھو
شادؔ ہو جائے گا جو کام ہے ہونے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.