سوچ کی رہگزر سے آگے ہیں
سوچ کی رہگزر سے آگے ہیں
اس لیے راہبر سے آگے ہیں
وہ جدھر ڈھونڈتے رہے ہم کو
ہم سفر میں ادھر سے آگے ہیں
منظروں پر یقین مت کیجے
سارے منظر نظر سے آگے ہیں
رات ڈھلنے کی یوں خوشی نہ منا
معرکے اب سحر سے آگے ہیں
گھر جلا کر مرا ہیں خوف زدہ
جن کے گھر میرے گھر سے آگے ہیں
ٹھوس باتوں پہ ہے یقیں اپنا
ہم اگر اور مگر سے آگے ہیں
ہم جو پیچھے ہیں کچھ سبب ہے ریاضؔ
آپ تو شور و شر سے آگے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.