Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سوچ لیجے کف افسوس بھی مل سکتے ہیں

مختار تلہری

سوچ لیجے کف افسوس بھی مل سکتے ہیں

مختار تلہری

MORE BYمختار تلہری

    سوچ لیجے کف افسوس بھی مل سکتے ہیں

    آپ چلنے کو مرے ساتھ میں چل سکتے ہیں

    جادۂ عشق پہ چلنا ہے تو پھر دیر نہ کر

    سوچنے سے ترے جذبات بدل سکتے ہیں

    شدت پیاس کے احساس کو بڑھنے دیجے

    ایڑیوں سے کبھی چشمے بھی ابل سکتے ہیں

    اک تو ویسے ہی اداسی کی گھٹا چھائی ہے

    اور چھیڑوگے تو آنسو بھی نکل سکتے ہیں

    آپ مظلوم کے اشکوں سے نہ کھلواڑ کریں

    یہ وہ دریا ہیں جو شہروں کو نگل سکتے ہیں

    اپنی یادوں کو مرے پاس نہ آنے دیجے

    ورنہ سوئے ہوئے ارمان مچل سکتے ہیں

    آپ ایسے نظر انداز ہمیں مت کیجے

    کھوٹے سکے کبھی بازار میں چل سکتے ہیں

    جن کو دیوانہ سمجھتے ہیں یہ دنیا والے

    ضد پہ آئیں تو یہ تقدیر بدل سکتے ہیں

    روشنی کے لئے مختارؔ جلائے تھے چراغ

    کیا خبر تھی کہ مرے ہاتھ بھی جل سکتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے