سوچ میں ڈوبا ہوا ہوں کچھ کہیں پے رہ گیا
سوچ میں ڈوبا ہوا ہوں کچھ کہیں پے رہ گیا
زندگی کا فیصلہ تھا بس نہیں پے رہ گیا
ان کی محفل سے اٹھا لایا ہوں آنکھیں تو مگر
یاد اب آیا کہ میرا دل وہیں پے رہ گیا
میں جو اپنے ساتھ لایا تھا وہ میرے ساتھ ہے
نام ہی تم نے دیا تھا سو زمیں پے رہ گیا
یہ ہے تیرا یہ ہے میرا بس یہی کرتے رہے
اور اس میں جو کمایا سب یہیں پے رہ گیا
میں بھی آخر تھک چکا تھا جوڑتے ہی جوڑتے
اور دل ٹوٹا ہوا ہی دل نشیں پے رہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.