سوچا کبھی نہیں تھا کہ ایسا کریں گے خواب
سوچا کبھی نہیں تھا کہ ایسا کریں گے خواب
آنکھوں سے میری نیند کا سودا کریں گے خواب
ہے ٹوٹنا نصیب تو ٹوٹا کریں گے خواب
ہم تو ہر ایک حال میں دیکھا کریں گے خواب
دیکھو ضرور خواہش تعبیر مت کرو
ہلکان تم کو اور زیادہ کریں گے خواب
دل کو بہت عزیز ہے یہ کاروبار شوق
ہم تو ہمیشہ بیچا خریدا کریں گے خواب
یہ سوچ کر ہی میں نے لگائے ہیں یہ درخت
پھل دیں نہ دیں پہ دھوپ میں سایہ کریں گے خواب
جن کو ہے خواب دیکھنے کی لت لگی ہوئی
آنکھیں کھلی بھی ہوں تو وہ دیکھا کریں گے خواب
آنکھوں میں خامشی سے بسایا تو تھا مگر
سوچا نہ تھا کہ شور مچایا کریں گے خواب
آئے گی گہری نیند کمالؔ آپ کو تبھی
جب آپ اپنی آنکھوں سے منہا کریں گے خواب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.