سوچتا ہوں پلٹ کر کہاں جائے گی
سوچتا ہوں پلٹ کر کہاں جائے گی
دید منظر سے ہٹ کر کہاں جائے گی
خواب بیدار ہو کر کہاں جائیں گے
اور تعبیر بٹ کر کہاں جائے گی
جی رہا ہوں تو درپیش ہے زندگی
مر گیا تو نمٹ کر کہاں جائے گی
میں اذیت کے صحرا کا درویش ہوں
اے اداسی پلٹ کر کہاں جائے گی
مستقل بس یہی سوچ ہے یا خدا
ساری دنیا سمٹ کر کہاں جائے گی
ٹھیک سے میں تجھے یاد ہوتا نہیں
چھوڑ دے ایسے رٹ کر کہاں جائے گی
وقت راشدؔ گزر تو رہا ہے مگر
یہ گھڑی پل سے کٹ کر کہاں جائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.