سوچتے تھے کہ گھر میں رہیں گے سدا
سوچتے تھے کہ گھر میں رہیں گے سدا
کیا خبر تھی سفر میں رہیں گے سدا
نفرتوں سے جہاں لوگ نفرت کریں
ہم بھی ایسے نگر میں رہیں گے سدا
تیرے دل تک رسائی نہ ہو پائی گر
پھر بھی تیری نظر میں رہیں گے سدا
لوگ الزام دیتے ہیں دیتے رہیں
اس بہانے خبر میں رہیں گے سدا
ان کو نسبت ہے تیری جدائی سے دوست
خواب کچھ چشم تر میں رہیں گے سدا
اپنی قسمت میں ساحل نہ ہوگا کبھی
ہم یوں ثاقبؔ بھنور میں رہیں گے سدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.