سونے کا تاج رکھے ہوئے سر میں کچھ نہ تھا
سونے کا تاج رکھے ہوئے سر میں کچھ نہ تھا
دروازہ عالیشان تھا اور گھر میں کچھ نہ تھا
تم مل گئے تو کوئی شکایت نہیں رہی
تم سے زیادہ میرے مقدر میں کچھ نہ تھا
لوہے کو اپنی پیاس بجھانی تھی خون سے
وہ قتل اتفاق تھا خنجر میں کچھ نہ تھا
چڑیوں کا غول اور کہاں ہاتھیوں کی فوج
وہ آسمانی قہر تھا کنکر میں کچھ نہ تھا
پوجا کیے بغیر بھی سب کام ہو گئے
سب کچھ مرا یقین تھا پتھر میں کچھ نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.