سوز فراق نے ہے لگائی بدن میں آگ
سوز فراق نے ہے لگائی بدن میں آگ
مجھ کو یقین ہے کہ لگے پیرہن میں آگ
ہر شاخ میں ہے جلوۂ شاخ نہال طور
بھڑکائی ہے یہ آتش گل نے چمن میں آگ
ہنگام ضرب تیشہ سے جس کا ظہور تھا
شیرین کے غم کی تھی وہ دل کوہ کن میں آگ
ہم سے ہو ضبط آہ شرربار کس طرح
اس نے تو پھونک دی جگر و جان و تن میں آگ
اس شعلہ رو کے عارض رنگیں کے عکس نے
چمکائی گوشوارۂ در عدن میں آگ
اس رشک مہر کے لب رنگیں کو دیکھ کر
غیرت سے لگ اٹھی دل لعل یمن میں آگ
بیگنؔ ہمارے نالۂ سوزاں سے دیکھنا
اک دن لگے گی سقف سپہر کہن میں آگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.