سوز غم رنج و الم حد سے سوا دیتے ہیں
سوز غم رنج و الم حد سے سوا دیتے ہیں
وہ بھی کیا خوب محبت کا صلہ دیتے ہیں
عشق کی راہ میں مرتے نہیں مرنے والے
عشق کو زندۂ جاوید بنا دیتے ہیں
کس طرح جان سے جاتے ہیں مریضان الم
آئیے آج یہ منظر بھی دکھا دیتے ہیں
کیا گزرتی ہے کسی پر انہیں یہ کیا معلوم
وہ تو پردہ رخ روشن سے اٹھا دیتے ہیں
تم ضیاؔ کس کو سناتے ہو فسانہ دل کا
وہ تو ہر بات کا افسانہ بنا دیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.