سوز جگر کا حال کسی پر عیاں نہ ہو
سوز جگر کا حال کسی پر عیاں نہ ہو
جلتا رہوں اس آگ میں لیکن دھواں نہ ہو
پتھر وہ دل ہے جو نہ ہو تیرا اسیر زلف
وہ آنکھ کیا جو تیرے لئے خوں چکاں نہ ہو
اوروں کی طرح جلوۂ دیدار کے لئے
یا رب مجھے قیود زمان و مکاں نہ ہو
میری زبان حال مرا ترجماں بنے
خودداریوں پہ منت نطق و بیاں نہ ہو
آنے کو لب پہ شکوۂ جور و جفا ہو جب
اس دن خدا کرے مرے منہ میں زباں نہ ہو
واعظ رہین کعبہ برہمن ہے وقف دیر
تم جلوہ گر بتاؤ کہاں ہو کہاں نہ ہو
کیا شستگی ہو اس کے مضامین میں جلالؔ
جس کو نصیب صحبت اہل زباں نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.