سوز جنوں نے وقت سے ڈرنے نہیں دیا
آسان راستوں سے گزرنے نہیں دیا
ساحل پہ جا اترنا تو لمحوں کی بات تھی
ایک بے دلی تھی جس نے ابھرنے نہیں دیا
گھیرا کچھ اس طرح سے غم روزگار نے
خود اپنے آپ میں بھی اترنے نہیں دیا
اونچی حویلیوں نے بھی کیا ظلم ڈھائے ہیں
سورج بھی آنگنوں میں اترنے نہیں دیا
ایک سوز اندروں نے ہر اک موڑ پر جمیلؔ
سچائیوں سے ہم کو مکرنے نہیں دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.