صبح نو کا خیال کرتے ہیں
صبح نو کا خیال کرتے ہیں
شب گزیدہ کمال کرتے ہیں
کتنے خوش ہیں مری تباہی پر
جو بظاہر ملال کرتے ہیں
جو دلوں کو نوازتے ہیں بہت
دل وہی پائمال کرتے ہیں
ٹوٹ جاتے ہیں آئنے پھر بھی
ہم بہت دیکھ بھال کرتے ہیں
سوچتا ہوں کہ لوٹ کر مجھ کو
راہزن کیوں ملال کرتے ہیں
خیر مرنا تو ہے بہت آساں
جینے والے کمال کرتے ہیں
گاؤں میں ہی بھلے تھے ہم انورؔ
شہر میں یہ خیال کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.