صبح نو کا سرور ہیں ہم لوگ
صبح نو کا سرور ہیں ہم لوگ
زندگی کا غرور ہیں ہم لوگ
رونق کائنات ہم سے ہے
چشم گیتی کا نور ہیں ہم لوگ
کھا گئے ہیں فریب منزل کا
اپنی منزل سے دور ہیں ہم لوگ
شہر یار جہان فردا ہیں
آج بے بس ضرور ہیں ہم لوگ
پھر جنوں لے رہا ہے انگڑائی
پھر غم دل سے چور ہیں ہم لوگ
تیری دنیا میں آج رہ کر بھی
تیری دنیا سے دور ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.