صبح وصل خواب ہے اجمل کسی محبوب چہرے کی طرح
صبح وصل خواب ہے اجمل کسی محبوب چہرے کی طرح
شہر کے سارے مناظر ہیں کسی اندر کے جذبے کی طرح
تیرتی ہیں خون کے بحر قیامت میں فقط قربانیاں
اے دل بے تاب ظاہر ہو کسی روشن جزیرے کی طرح
حیرت تعبیر سے باہر نکل اے سبز خوابوں کی زمیں
اپنی آنکھوں میں بچھا خود کو کسی ہم راز خطے کی طرح
قریۂ عشق محمد میں نگاہ خاک سے دیکھے کوئی
ذرہ ذرہ ہو کے بکھرا ہوں کسی آباد رستے کی طرح
وقت اس کے نام سے منسوب ہو کر بے اماں ہے آج کل
زندگی عکس تمنا میں کسی سچے زمانے کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.