صبح کرتے ہیں شام کرتے ہیں
صبح کرتے ہیں شام کرتے ہیں
ہم محبت کو عام کرتے ہیں
کوئی مذہب ہو ذات ہو کوئی
سب کا ہم احترام کرتے ہیں
فکر عقبیٰ ہمیں بھی ہے واعظ
ذکر رب صبح و شام کرتے ہیں
چشم نم کم نہیں قیامت سے
آب و آتش قیام کرتے ہیں
علم کی روشنی جہاں بھی ملے
ہم وہیں پر قیام کرتے ہیں
دل شررؔ مسجد و شوالہ ہے
دل کا ہم احترام کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.