صبح لکھتی ہے ترا نام مری آنکھوں میں
صبح لکھتی ہے ترا نام مری آنکھوں میں
قید تنہائی کی ہے شام میری آنکھوں میں
نیند آتی ہے دعا دے کے چلی جاتی ہے
اشک جب کرتا ہے آرام مری آنکھوں میں
اب ترے نقش کف پا کو مٹانے خوشبو
آئی ہے گردش ایام مری آنکھوں میں
دو قدم ساتھ چلے تب تو بتاؤں اس کو
ہے تری منزل گم نام مری آنکھوں میں
تجھ کو اوروں سے چھپایا ہے ہمیشہ لیکن
صاف دکھاتا ہے ترا نام مری آنکھوں میں
پھر سے آغاز محبت میں کروں تو کیسے
قید ہیں عشق کے انجام مری آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.