سکھ چین ہو کہ درد یہ میری زمین ہے
سکھ چین ہو کہ درد یہ میری زمین ہے
میں ہوں یہیں کا فرد یہ میری زمین ہے
جب دیکھتا ہوں گرمیٔ تخریب ہر طرف
بھرتا ہوں آہ سرد یہ میری زمین ہے
غارت گروں نے سبزہ و گل خاک کر دئے
دیکھو یہ اڑتی گرد یہ میری زمین ہے
اے رب امن کون بتائے مجھے کہ کیوں
میداں پئے نبرد یہ میری زمین ہے
وہ تیرا آسماں ہے مہ و مہر سرخ رو
پھولوں کے رنگ زرد یہ میری زمین ہے
کوہ ستم سے تیرے زیادہ ہے سنگلاخ
ایذا پسند مرد یہ میری زمین ہے
سیارگاں ہیں لاکھ سر آسمان شعر
آئیں غزل نورد یہ میری زمین ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.