سخن میں تازگی و انبساط برقرار ہے
سماعتوں میں اس لئے نشاط برقرار ہے
بلا لیا جو بزم میں خبر بھی لیجیے ذرا
ہمارے ذہن میں وہ اختلاط برقرار ہے
گمان میں لیے خوشی ہر اک امید کھو گئی
جو درمیاں تھا اب وہ انحطاط برقرار ہے
میں کیا کروں ستم شعار لوگ آس پاس ہیں
مکالمے میں ان سے احتیاط برقرار ہے
حضور مشق کیجیے غزل کی صنف ہے کٹھن
ہمیشہ بہتری کا اک صراط برقرار ہے
نئی نئی زمین میں کہی ہے یہ غزل مگر
سخن میں کمتری کا ارتباط برقرار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.