سخن سخن میں وہ رمز آشنا دکھائی دی
سخن سخن میں وہ رمز آشنا دکھائی دی
زنان شہر میں سب سے جدا دکھائی دی
گزار آئے وہ ہر لمحہ شب پرستی میں
سحر کی روشنی مجھ سے خفا دکھائی دی
میں اس سے دل کی کوئی بات بھی چھپا نہ سکا
وہ اجنبی تھی مگر آشنا دکھائی دی
مرے گماں میں نہ تھا جسم و جاں بھی وارے گی
جہاں کہیں ملی بے اعتنا دکھائی دی
کسے خبر تھی وہ آسیب گاہ نکلے گی
غبار ماہ میں دور اک سرا دکھائی دی
مزاج پرسی کجا آنکھ بھی ملا نہ سکا
اکیلی سڑکوں پہ وہ بارہا دکھائی دی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.