سکون دل کی لذت چاہتا ہوں
سکون دل کی لذت چاہتا ہوں
فقیری میں یہ دولت چاہتا ہوں
حکومت کی محبت دشمنوں کو
محبت کی حکومت چاہتا ہوں
سیاست کا اندھیرا چھا رہا ہے
ذرا نور صداقت چاہتا ہوں
انہیں یہ پاؤں پھیلانا مبارک
کہیں میں بھی سکونت چاہتا ہوں
بہت کیا چاہتا ہوں آدمی سے
ذرا سی آدمیت چاہتا ہوں
گئے نجمؔ اہل دل دنیا سے کتنے
بس اب میں بھی اجازت چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.