سکون دل کسی رنگیں ادا نے لوٹ لیا
سکون دل کسی رنگیں ادا نے لوٹ لیا
ستم ہے اپنے چمن کو خزاں نے لوٹ لیا
جو ذرہ تھا وہ تجلی میں برق ایمن تھا
نظر پڑی تھی کہ اس برق ادا نے لوٹ لیا
کہاں کی توبہ و طاعت کہاں کی رسوائی
متاع زہد کو اٹھ کر گھٹا نے لوٹ لیا
قفس میں بھی نہ بچی جان غم نصیبوں کی
یہاں بھی موج نسیم و صبا نے لوٹ لیا
ستم کے بعد تو امکاں نہیں ہے شکوے کا
وہ کیا کرے جسے تیری وفا نے لوٹ لیا
تجلیوں کو کہے کون جب دو عالم کو
ترے حجاب کی دل کش ادا نے لوٹ لیا
کہوں میں اس کے سوا اپنا حال کیا شبیرؔ
وفا پرست کو اک بے وفا نے لوٹ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.