سکون قلب ہے مجھ پر حرام وجد میں ہوں
سکون قلب ہے مجھ پر حرام وجد میں ہوں
بھلا چکا ہوں خود اپنا بھی نام وجد میں ہوں
میں ہو چکا ہوں رموز حیات سے واقف
اب اپنے کام سے رکھتا ہوں کام وجد میں ہوں
محبتوں میں بہت خرچ کر چکا خود کو
ہوں جس قدر بھی میں باقی تمام وجد میں ہوں
تلاش ذات میں گم ہو گئی ہے میری نظر
نہیں کسی سے دعا و سلام وجد میں ہوں
نہیں ہے اپنی خبر کیا کسی کی فکر کروں
سفیر عشق ہوں میں صبح و شام وجد میں ہوں
بہت طویل ہے میرا سفر مگر پھر بھی
تھکا نہیں ہوں میں ہر ایک گام وجد میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.