سکوں نہیں ہے محبت میں بات بات کے بعد
سکوں نہیں ہے محبت میں بات بات کے بعد
وہ کس لباس میں آتے ہیں التفات کے بعد
نہ رخ پہ غازۂ گلگوں نہ مانگ میں تارے
جمال سادگی حسن ہے صفات کے بعد
عجب نہیں مجھے مل جائے منصف منصور
لبوں تک آ کے رکی ہے اس ایک بات کے بعد
فروغ جام سے اک صبح مستقل مانگو
سحر ملے نہ اگر میکدے میں رات کے بعد
کلی کو دیکھ کے سرشار خواب کیا گزری
نسیم صبح جگانے جو آئی رات کے بعد
در شبستاں پہ مانیؔ کسی نے دستک دی
حیات لے کے فرائض وہ آئی رات کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.