سکون و صبر لٹا ہوش کا خزانہ گیا
سکون و صبر لٹا ہوش کا خزانہ گیا
تمہیں بتاؤ خدارا کہ میرا کیا نہ گیا
گرائی برق نظر سوز بارہا لیکن
مذاق دید ہمارا شکست کھا نہ گیا
خدا کی ذات پہ انساں نے کر دئے حملے
فریب عقل سے جب آپ میں رہا نہ گیا
ہمارے ذوق نظر نے تو خوب کام کیا
چھپے ہزار طرح وہ مگر چھپا نہ گیا
تمام عمر جلایا چراغ دل میں نے
شب سیاہ کا لیکن یہ سلسلہ نہ گیا
خلوص دل میں ہی انجمؔ کمی رہی ہوگی
کہ وہ قریب رہے پھر بھی فاصلہ نہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.